راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں رائیلی روسو کا تیز ترین سنچری کا ریکارڈ 24 گھنٹوں میں ٹوٹ گیا۔ ملتان سلطانز کے عثمان خان نے پی ایس ایل 8 کے 28ویں میچ میں تیز ترین سنچری کا ریکارڈ
عثمان خان نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے بولرز کو تر نوالہ بناتے ہوئے 36 گیندوں پر سنچری داغ دی۔ واضح رہے کہ تیز سنچری بنانے کا ریکارڈ ملتان سلطانز کے رائیلی روسو کے پاس تھا، انہوں نے ایک روز قبل پشاور زلمی کے خلاف 41 گیندوں پر سنچری بنا کر ٹیم کی تاریخی فتح میں کلیدی کردار ادا کیا تھا۔ عثمان خان نے اس اننگز میں 43 گیندوں پر 120 رنز کی اننگز کھیلی جو پی ایس ایل میں کسی بھی پاکستانی کی جانب سے سب سے بڑی اننگز بھی تھی۔ اپنی اس اننگز کے لیے عثمان خان نے 12 چوکے اور 9 چھکے لگائے۔
بنادیا۔