پی ایس ایل 8 ، پشاور زلمی نے بھی اپنے کپتان کا اعلان کردیا

پی ایس ایل 8 ، پشاور زلمی نے بھی اپنے کپتان کا اعلان کردیا

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان سپر لیگ سیزن 8 کا رنگا رنگ میلہ سجنے کو تیار ہے  جہاں کراچی کنگز کے بعد  پشاور زلمی نے بھی  اپنی ٹیم کے کپتان کا اعلان کر دیا ہے ۔PlayUnmute

کراچی کنگز کی جانب سے ٹیم کی باگ ڈور عماد وسیم کو تھمائی گئی ہے جبکہ پشاور زلمی نے اپنی ٹیم کی قیادت کیلئے قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا انتخاب کیا ہے ۔ 

 پی ایس ایل سیزن 8 کیلئے ڈرافٹنگ کی تقریب کل کراچی میں ہوگی جس میں کراچی  کنگز، اسلام آباد یونائیٹڈ ، لاہور قلندرز ، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز ، ملتان سلطان  اور پشاور زلمی اپنے سکواڈ مکمل کریں گی ۔

افغانستان میں مٹی کا تودہ گرنے کا افسوسناک واقعہ، 25 افراد جاں بحق

پی ایس ایل 8 میں شرکت کیلئے  500 سے زائد غیر ملکی پلیئرز نے خود کو پلیئر ڈرافٹ کیلئے رجسٹر کرایا ہے ۔ 

Tags :
Facebook
Twitter
LinkedIn
Telegram
Pinterest

Sign up to get Latest Updates

Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit